صفدرعباسی اورناہیدخان نے پیپلزپارٹی ورکزبنالی ،صفدرعباسی صدر،ساجدہ میرجنرل سیکرٹری ہوں گی،پارٹی کارکنوں سے ملک گیررابطے کریں گے ،ناہیدخان ،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے ،صفدرعباسی

ہفتہ 9 مئی 2015 07:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماوٴں ناہیدخان اورصفدرعباسی نے پیپلزپارٹی ورکرزکے نام سے نئی پارٹی کاباضابطہ اعلان اوربلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

صفدرعباسی پارٹی کے صدر،ساجدہ میرجنرل سیکرٹری ہوں گی،پاکستان پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماوٴں ناہیدخان اورصفدرعباسی نے اپنی الگ سیاسی جماعت بنالی ہے اورپیپلزپارٹی ورکرزکے نام کااعلان بھی کردیاہے ،ناہیدخان نے میڈیاکوبتایاکہ پیپلزپارٹی ہماراگھراورہماری ماں ہے ہم اس لئے خاموش رہے تھے لیکن اب خاموش نہیں رہ سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے ملک گیررابطے کریں گے ۔پیپلزپارٹی ورکرزکے صدرصفدرعباسی اورجنرل سیکرٹری ساجدہ میرہوں گی ۔صفدرعباسی نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے