شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کو غیر اعلانیہ حملو ں کی دھمکی

ہفتہ 9 مئی 2015 07:38

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)شمالی کوریا کی فوج نے جنوبی کوریا کی بحریہ کو غیر اعلانیہ حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے نے ایک ملٹری کمانڈ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کوریا مغربی ساحل پر ہمارے پانیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہماری فوج نے جنوبی کوریا کی بحریہ کو غیر اعلانیہ حملوں کا نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سےؤل کی کشتیوں نے ہماری بحری کی حدود کی خلاف ورزی کی تو بغیر انتباہی نوٹس جاری کئے ہم اسکی کشتیوں کو نشانہ بنائیں گے۔

دریں اثناء جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کے بیاان پر سخت جوابی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیانگ یانگ نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

متعلقہ عنوان :