ریحام خان کا’جانان‘کے ساتھ فلم پروڈکشن کیریئر شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 9 مئی 2015 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شادی کے لیے صحافت کے شعبے کو ترک کرنے والی ریحام خان نے اب شوبز کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وہ دو فلموں کی پروڈکشن کے لیے بالکل تیار ہیں جس میں سے ایک 'جانان' ہوگی۔

(جاری ہے)

فلم 'جانان' کی لیڈ اسٹار برطانیہ کی رہنے والی اداکارہ ارمینا رانا خان ہیں جنہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا۔

اس سے قبل رعنا خان مختلف ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن میں عشق پرست، کرب اور بن روئے وغیرہ شامل ہیں لیکن کسی فلم میں وہ پہلی بار اداکاری کریں گی۔انہوں نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ یہ خیبر پختون خوا کی عوام پر فلمائی جائے گی۔فلم 'جانان' ایک پختون خاندان پر مبنی رومانوی اور مزاحیہ فلم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :