کوئٹہ ، گورنر ہاؤس نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا

ہفتہ 9 مئی 2015 07:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء) گورنر ہاؤس نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کا استعفیٰ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا ذرائع کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے دیئے جانیوالے استعفے کو گورنر ہاؤس ارسال کیا گیا تھا جہاں اسپیکر کے استعفے پر اعتراض لگایا گیا کہ اسپیکر کا استعفیٰ ٹائپ شدہ نہیں بلکہ ہاتھ سے لکھا ہوا ہونا چاہئے ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے اس اعتراض کے بعد اس امر پر غور کیا جارہا ہے کہ قانون میں اس حوالے سے کیا ہدایات موجود ہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے اس ضمن میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے رابطہ نہ ہو سکا۔