سکھر،بچے کی پیدائش کی خوشی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مہمان جاں بحق،خوشیاں ماتم میں تبدیل ،سیاسی مداخلت اور ورثاء کے اصرار پر پولیس کو پوسٹ مارٹم سے روک دیا گیا ، نعش آبائی گاؤں روانہ

ہفتہ 9 مئی 2015 07:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء ) بچے کی پیدائش کی خوشی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے مہمان جاں بحق ہو گیا ، خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں، سیاسی مداخلت اور ورثاء کے اصرار پر پولیس کو پوسٹ مارٹم سے روک دیا گیا ، نعش مرحوم کے آبائی گاؤں روانہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ بی سیکشن کی حد ایوب گیٹ کے قریب قائم ریلوئے کواٹر میں رہائشی قمر الزمان قریشی نامی شخص کے بیٹے کی رسم سنت طہر کی تقریب رکھی ہوئی عزیز و اقارب نے تقریب کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی فائرنگ کی گونج سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ہوائی فائرنگ سے نگلنے والی ایک گولی تقریب میں شرکت کیلئے صادق آباد سے آئے ہوئے ایک شخص فیصل ولد فائق کو سینے پر لگی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے فوری قریبی اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس اسپتال پہنچی تو ورثاء اور پی پی رہنما بیرسٹر ارسلان شیخ احتجاج کرتے ہوئے پولیس اور ڈاکٹر کونعش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا بعد ازیں جابحق ہونے والے شخص کیمیت اس اسکے آبائی علاقے صادق آباد روانہ کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :