ایسل گروپ کی باغی ٹی 20 لیگ کے منصوبے کی تصدیق کردی ، بھاری معاوضوں پر دنیا بھر کے اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پچاس ملین ڈالر سالانہ تک کے معاوضے پیش کیے جائیں گے

ہفتہ 9 مئی 2015 07:09

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)بھارتی ایسل گروپ کے مالک سبھاش چندرا نے باغی ٹی ٹوئنٹی لیگ کروانے کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے جس کے لیے بھاری معاوضوں پر دنیا بھر کے اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پچاس ملین ڈالر سالانہ تک کے معاوضے پیش کیے جائیں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کی شدید مخالفت کی وجہ سے چند سال قبل سبھاش چندرا کی انڈین کرکٹ لیگ ناکامی سے دو چار ہوئی تھی۔

میڈیا آئیکون نے ایک مرتبہ پھر انڈین پریمیئر لیگ کو سخت مقابلہ دینے کے لیے نئی باغی لیگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار وہ آئی سی سی کی متوازی بین الاقوامی کرکٹ باڈی قائم کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے دنیا بھر کے نامور کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ناقابل یقین حد تک پرکشش معاوضوں کی پیشکش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دو ہفتے پہلے ایسل گروپ کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک مقامی بورڈ سے ملتے جلتے ناموں سے کمپنیاں رجسٹر کروانے کا انکشاف ہوا تھا۔

گروپ نے اب کھل کر اپنے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ گروپ کے فنانشل ڈائریکٹر ہمانشو مودی کے مطابق ابتدا میں بھارت میں انٹرسٹی ٹی ٹوئنٹی لیگ قائم کی جائیں گی جس میں شرکت کے لیے دنیا کے مشہور اور اہم کرکٹرز کو ان کی قومی کرکٹ سے دور کرنے کے لیے سالانہ پچاس ملین ڈالرز تک کی پیش کش کی جائے گی۔لیگ کے نشریاتی حقوق سبھاش چندرا کے چینل زی اسپورٹس اور حصہ دار چینل ٹین اسپورٹس کے پاس ہوں گے۔ سابق آئی سی ایل میں کئی پلیئرز کو معاوضہ نہ ملنے کی شکایت ہے۔ سبھاش چندرا نے لیگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کا آغاز ایک سال سے پہلے ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا یقین دلانے کے لیے بینک گارنٹی بھی دی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :