پاکستانی کھلاڑی عمران خان نے 138سالہ کرکٹ تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ، ڈیبیو کے بعد چار ٹیسٹ کھیل چکے ہیں،تاہم انہوں نے ابھی تک ایک بھی گیند کا سامنا نہیں کیاابتدائی 4ٹیسٹ بغیر کسی گیند کے کھیل کر انوکھا ریکارڈ قائم کیا

ہفتہ 9 مئی 2015 07:14

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء) کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں انوکھا ریکارڈ کا کریڈٹ پاکستانی کھلاڑی عمران خان کو مل گیا ، ایسا ریکارڈ جو کرکٹ کی تاریخ میں کسی کے حصے میں نہیں آیا ، پاکستانی کھلاڑی عمران خان نے ابتدائی 4ٹیسٹ بغیر کسی گیند کے کھیل کر انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹر عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ کی 138 سالہ تاریخ میں انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے وہ ڈیبیو کے بعد چار ٹیسٹ کھیل چکے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک ایک بھی گیند کا سامنا نہیں کیا ۔ وہ چار ٹیسٹ کھیل کر نہ تو کسی باؤلر کے سامنے آئے اور نہ کوئی رنز بنایا چار ٹیسٹ میں و ہ وکٹ کے دوسری جانب ہی منتظر رہے اور انہیں کوئی بال کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔

متعلقہ عنوان :