نظام صلوة ، ارکان پارلیمنٹ کی پہلی خلاف ورزی ،پارلیمنٹ کی مسجدمیں دن ایک بجے نمازجمعہ اداکردی گئی

ہفتہ 9 مئی 2015 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2015ء)حکومت کی جانب سے نظام صلوة نافذکرنے میں ارکان پارلیمنٹ کی پہلی خلاف ورزی ،پارلیمنٹ کی مسجدمیں دن ایک بجے نمازجمعہ اداکردی گئی ،پوری قوم قانون بنانے والے ادارے کی جانب سے قانون شکنی پرہکی بکی رہ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزپارلیمنٹ میں نمازجمعہ کی ادائیگی دن ایک بجے اداکردی گئی اوراس موقع پرمتعددنمازیوں نے صلوة کے نطام کی بات کی مگرسنی ان سنی کردی گئی ۔

پارلیمنٹ کی مسجدنے پارلیمنٹ کی طرح دیگرملک کی مساجدسے اپنے آپ کوبالاترسمجھتے ہوئے خلاف ورزی کی ابتداء کردی ۔پارلیمنٹ کی مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی پرپوری قوم اس وقت ورطہ حیرت میں مبتلاہوئی جب خود پارلیمنٹیرین جوقانون بنانے والے ہیں ان کی جانب سے قانون شکنی کی ابتداکی گئی

متعلقہ عنوان :