زیادہ چیونگم چبانا مستقل سر درد کا باعث بن سکتا ہے ۔ تحقیق

بدھ 13 مئی 2015 07:58

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)چیونگم بچوں بلکہ بڑے افراد میں بھی یکساں طور پر پسند کی جاتی ہے تاہم اس کے کئی مضر اثرات بھی ہیں۔تل ابیب یونیورسٹی کے تحت ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چیونگم کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مستقل سر درد اور مائیگرین کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوانوں میں مستقل سر درد کی ایک بڑی وجہ ہر وقت چیونگم چبانا بھی ہو سکتی ہے جسے ترک کر کے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ چیونگم سے دوری اختیار کر کے اس بیماری پر قابو پایاجا سکتا ہے اور اس عادت کو ترک کرتے ہی حالت میں بہتری آجائے گی۔