انوشہ رحمان کا عمران خان کی گاڑی کو راستہ دینے سے انکار

بدھ 13 مئی 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گاڑی کو راستہ دینے سے انکار کردیا اور میڈیا سے گفتگو جاری رکھی اور کہا کہ تحریک انصاف والے کسی اور راستے سے چلے جائیں یا ہمارے سروں کے اوپر سے اڑ کر چلے جائیں وہ اپنی بات مکمل کئے بغیر اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گی،جس پر عمران خان کو دوسرے ساتھیوں سمیت ان کی میڈیا سے گفتگو کے خاتمے کا انتظار کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :