دریاخان،10سالہ لڑکا مسجد میں وضو کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بدھ 13 مئی 2015 07:51

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)10 سالہ لڑکا مسجد میں وضو کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق دریاخان کے نواحی علاقہ وانڈہ نادر شاہ کا دس سالہ لڑکا منظر عباس عصر کی نماز ادا کرنے کیلئے جامع مسجد میں وضو کرنے لگا ٹونٹی کو چھوتے ہی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتایا گیا کہ بجلی کی ایک ننگی تار پانی کے پائپ کو چھو رہی تھی جس کیوجہ سے پانی کی تمام ٹونٹیوں میں کرنٹ تھا متوفی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔