وزارت پانی وبجلی کا خیبر پی کے ،کے پانچ اضلاع کیلئے 12کروڑروپے سے زائد سکیموں کی منظوری کافیصلہ

بدھ 13 مئی 2015 07:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)وزارت پانی وبجلی نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خیبرپختونخواہ کے پانچ اضلاع کیلئے 12کروڑروپے سے زائد سکیموں کی منظوری کافیصلہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خیبرپختونخواہ کے 5اضلاع کیلئے بجلی کی سکیموں کی منظوری دینے کافیصلہ کیاہے،جن کی لاگت12کروڑسے زائدہے۔

(جاری ہے)

پیسکوکی جانب سے مرتب کی گئی سکیموں کے تحت چارسدہ کیلئے 3کروڑ،صوابی کیلئے 1کروڑ،ہری پورکیلئے 3کروڑ،مانسہرہ کے لئے 2کروڑ10لاکھ اورضلع بٹگرام کیلئے 2کروڑمختص کئے گئے ۔ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“کوبتایاکہ اس حوالے سے پیسکوکی جانب سے بھیجی گئی سکیموں کے پی سی ون کی منظوری کیلئے وزارت پانی وبجلی کااہم اجلاس طلب کیاگیاہے ،جس میں متعلقہ سکیموں کی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی

متعلقہ عنوان :