پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی وزیر اعظم، پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزشروع کرناچاہتے ہیں ،تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے ، مودی

بدھ 13 مئی 2015 07:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)بھارتی وزیراعظم نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی کرنے کااعلان کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریزشروع کرناچاہتے ہیں ،تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سیریزجلدشروع کی جائیگی ،بھارتی جنتاپارٹی کے ممبران پاک بھارت سیریزکی مخالفت نہ کریں ۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے 'کرکٹ ڈپلومیسی' کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اشارہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے کرکٹ سیریز شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ مودی نے اجلاس کے دوران کہا کہ کچھ اراکین کی جانب سے سیریز کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اسی وجہ سے وہ یہ 'ابہام' دور کرنا چاہتے ہیں۔

پارٹی کے رکن آر کے سنگھ نے گزشتہ روز اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ سابق کرکٹر اور اب بی جے پی کے رکن کرتی آزاد نے بھی سیریز کی مخالفت کی تھی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صرف مودی ہی مخاطب ہوئے اور کسی رکن پارلیمنٹ نے بات نہیں کی۔توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچوں، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مبنی مکمل سیریز کھیلیں گی۔آئی سی سی کے ایف ٹی پی کے مطابق دونوں ممالک کو آئندہ آٹھ سالوں کے دوران چار مکمل سیریز کھیلنا ہیں۔اس سیریز کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :