پولیس پھر حکومت سے ہاتھ کر گئی ،پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے کے لیے ایس پی کی چیخ و پکار، اہلکاروں نے سنی ان سنی کردی ،بارش کے مزے لوٹتے رہے

بدھ 13 مئی 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)پولیس ایک بارپھر حکومت سے ہاتھ کر گئی ،پی ٹی آئی مظاہرین کو روکنے کے لیے ایس پی کی چیخ و پکار اہلکاروں نے سنی ان سنی کر کے بارش کا مزہ لوٹتے رہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ صورتحال اس وقت پید ا ہوئی جب ایس پی سیکورٹی جمیل ہاشمی نے یکے بعد دیگرے پانچ پولیس حصار کو پی ٹی آئی ارکان صوبائی اسمبلی نے توڑ کر پارلیمنٹ گیٹ کا رخ کیا تو اس وقت انہوں نے خدا کے واسطے دیکر پولیس اہلکاروں کو کہا کہ اب تو روکو ،گیٹ تک پہنچ گئے ہیں میر ی نوکری کو تھوک نہ لگاؤ آخری موقع ہے نہ گنواؤ۔۔