پاک زمبابوے سیریز ،سندھ پولیس کا سیکیورٹی دینے سے انکار

بدھ 13 مئی 2015 07:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء) پاک زمبابوے سیریز لاہور تک محدودرکھنے کی وجہ سامنے آگئی، سندھ پولیس نے مہمان ٹیم کو کراچی میں سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک زمبابوے سیریزکے دومیچز کے کراچی میں انعقاد کیلئے چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور کمشنرکراچی کو خط لکھا تھا، کمشنرکراچی نے شہرقائد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی بھرپورکوشش کی لیکن ذرائع کے مطابق شہرقائد میں جاری آپریشن اورکشیدہ صورتحال کے باعث کراچی پولیس چیف غلام قادرتھیبو نے مہمان ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی، پولیس کے انکار کے زمبابو ے کے وفد نے نہ ہی کراچی کا دورہ کیا اور نہ ہی کراچی میں کوئی میچ رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :