سپر ایٹ ٹی 20ٹورنامنٹ ، فیصل آباد وولفز نے ملتان ٹائیگرز کو ڈک ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت 7رنز سے شکست دیدی ،183رنز کے ہدف میں ملتان ٹائیگرز 16.3اوورز میں 139رنز پر پہنچے تو بارش شروع ہوگئی جو مقررہ وقت تک نہ تھم سکی اور میچ آفیشلز نے فتح فیصل آباد وولفز کے نام کردی ، فیصل آباد وولفز کے کپتان مصباح الحق نے شاندار 67رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قر ار پائے ، فرخ شہزاد 25، بلال 32رنز بنا کر نمایاں رہے

بدھ 13 مئی 2015 07:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء) فیصل آباد میں جاری سپر ایٹ ٹی 20 میں گروپ بی کے میچ میں فیصل آباد ولفز نے ڈک ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت ملتان ٹائیگرز کو 7رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں 2قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے ، ملتان ٹائیگرز کو مقررہ اوورز میں 183رنز کا ٹارگٹ ملا 16.3اووز میں ملتان ٹائیگرز نے 6وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنا ئے کے بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا مقررہ وقت سے زائد گزرنے پر بارش نہ رکی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فیصل آباد وولفز کو 7رنز سے فاتح قرار دیدیا گیا ، مصباح الحق کو شاندار 67رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

فیصل آباد میں کھیلے گئے سپر ایٹ ٹی 20میچ میں فیصل آباد ولفز کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بلال شاہ اور فرخ شہزاد نے 36رنز کا آغاز فراہم کیا بلال 32، فرخ شہزاد 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروکس کھیلے اور 27 گیندوں پر 5چھکوں ، 5چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے خرم شہزاد 29اور محمد سلمان 14رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

ملتان ٹائیگرز کی جانب سے ماجد علی نے 38رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ملتان ٹائیگرز نے 183رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اس کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں احمد رشید 15، عمار علی 14رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ملتان ٹائیگرز کی جانب سے آفتاب نیازی اور نوید یاسین نے فیصل آباد وولفز کے باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کیا اور آفتاب نیازی 25اور نوید یاسین 69رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے جس میں سعید اجمل کو ایک اوورز میں تین چھکے بھی شامل تھے ملتان ٹائیگرز کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش شروع ہوگئی ٹائیگرزکو 21گیندوں پر 45رنز درکار تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا مقررہ وقت تک بارش نہ رکا تو میچ آفیشلز نے ڈک ورتھ لوئس میتھٹڈ کے تحت فیصل آباد وولفز کو 7وکٹوں سے فتح قرار دیدیا ۔

فیصل آباد وولفز کی جانب سے محمد طلحہ 23رنز بنا کر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعید اجمل 33رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔