حمیراارشداوران کے شو ہر میں صلح کیلئے انکے مشترکہ دوست سرگرم

بدھ 13 مئی 2015 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)گلوکارہ حمیراارشداوران کے شوہراداکاراحمدبٹ کے درمیان تناز عہ عے کوختم اوران کے درمیان صلح کروانے کے لئے ان کے مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیراارشد نے اپنے شوہراداکاراحمدبٹ سے خلع کیلئے مقامی عدالت میں کیس دائرکردیاہے جبکہ دوسری طرف احمدبٹ کاکہناتھاکہ میں نے حمیراارشدسے پیسوں کامطالبہ نہیں کیاتھایہ جھوٹاالزام ہے جس کے بعددونوں میں کشیدگی مزیدبڑھ گئی اوردونوں کاجھگڑاعدالت تک چلاگیا۔

اس تمام ترصورتحال کے بعدان دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کے درمیان صلح کروانے کیلئے کوششیں شروع کردیں اوردونوں کواس بات پرراضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے تنازعے اورجھگڑے کوعدالت کے بجائے آپس میں مل بیٹھ کرحل کریں