کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والی پک اپ وین کو حادثہ، 9افرادجاں بحق

بدھ 13 مئی 2015 07:45

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)کوئٹہ سے ڈیرہ آنے والی پک اپ وین کے حادثے میں 9افرادجاں بحق ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روزڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پک اپ وین کے حادثے میں 9افرادجاں بحق ہوگئے پک اپ وین کوئٹہ سے ڈیرہ جارہی تھی اوراس میں سوارتمام نوافرادجاں بحق ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعدنعشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،مرنے والوں کاتعلق ڈیڑہ سے بتایاجاتاہے