جوڈیشل کمیشن ، جوان نہیں کہ دو دو گھنٹے کھڑا رہ سکوں، حفیظ پیرزادہ کی 15منٹ کے وقفہ کی استدعا ، آپ تو مجھ سے بھی جوان دکھائی دیتے ہیں،روزانہ آدھا گھنٹہ پیدل چلا کریں، جسٹس ناصر الملک

بدھ 13 مئی 2015 07:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2015ء)جوڈیشل کمیشن کے روبرو منگل کے روز عام انتخابات 2013ء میں دھاندلی کی تحقیقات کے دوران کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک سے تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے استدعا کی کہ15منٹ کا وقفہ کرلیا جائے وہ ان کی طرح جوان نہیں ہیں کہ دو دو گھنٹے کھڑے رہ کر بات جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اس پر چیف جسٹس ناصر الملک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ تو مجھ سے بھی جوان دکھائی دیتے ہیں،روزانہ آدھا گھنٹہ پیدل چلا کریں۔بعد ازاں کمیشن نے10منٹ کا وقفہ کیا اور3بجے سہ پہر دوبارہ سے کارروائی کا آغاز کیا

متعلقہ عنوان :