یمن: جنگ بندی کے بعد سعودی فضائیہ کے حملے، باغیوں کے بیس کو نشانہ بنایا

جمعہ 22 مئی 2015 06:48

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)یمن میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد سے سعودی فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔ تازہ حملوں میں باغیوں کے ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے یمن کے طول و عرض میں حوثیوں کے زیر استعمال متعدد اسلحہ گوداموں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

یہ حملے صنعاء کے جنوب میں واقع اب اور صعدہ ہوائی اڈے کے قریب قائم گولا بارود ڈپووں اور انہی شہروں میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر کئے گئے۔

حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اتحادی فوج نے زنجیبار کے ساحلی اور بندر گاہ شہر اور ابین گورنری میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 4حملے کیے ہیں۔ ان میں باغیوں کے زیر کمان ایک بٹالین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر لوادر شہر میں حوثی ملیشیا کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی فورسز اور حوثیوں کے ساتھ وابستہ ری پبلیکن گارڈ فورسز کے درمیان لڑائی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔