سعید اجمل بہترین باؤلر ہے ، کھیلنے ہوئے ڈر لگتا ہے، ہاشم آملہ ،سنگاکارا کے ساتھ بطور اوپنر کھیلنا پسند کروں گا ، ڈیل سٹین ، مورکل بہترین کھلاڑی ہیں،سٹیووا ور برائن لارا میرے رول ماڈل ہیں ،افریقی لیجنڈ پلیئر

جمعہ 22 مئی 2015 06:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم محمد آملہ کا شمار کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں میں ہوتاہے ، وہ جنوبی افریقہ ٹیم کی طرف سے ون ڈے میچزمیں اوپننگ کرتے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پرآتے ہیں ، ان سے مختلف کرکٹرز سے متعلق ٹوئیٹرپر سوالا ت کیے گئے جن کے جوابات ایک ویڈیو کی شکل میں ہاشم آملہ نے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ سے پوچھاگیاکہ وہ کونسابہترین یا مشکل باؤلر ہے جسے آپ نے ٹی 20میں کھیلا جس پر ہاشم آملہ کاکہناتھاکہ سعید اجمل ، وہ بہترین باؤلر ہیں ، ہر طرح کی باؤلنگ کرتے ہیں ،کھیلنا بہت مشکل ہے۔اِسی طرح مختلف سوالات کے جواب میں ہاشم آملہ کاکہناتھاکہ بطور اوپنرسنگارا کے خلاف کھیلنا پسند کروں گا، ڈیل سٹین اور مورن مورکل دونوں ہی بہترین کھلاڑی ہیں ، اْن میں انتخاب مشکل ہے۔اِسی طرح ایک اورسوال کے جواب میں ہاشم آملہ کاکہناتھاکہ سٹیوووزاور برائن لارارول ماڈل ہیں ۔