امریکی خاتون اوّل کا شوہر کو ویٹ لفٹنگ، باکسنگ کے ذریعے جواب ، میشل اوبا ما کی مشہور باکسرمحمد علی کلے کی طرح باکسنگ اور ویٹ لفنٹک کی ویڈیو جا ری

جمعہ 22 مئی 2015 06:48

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) امریکی خاتون اوّل میشل اوبا ما نے اپنے شو ہر نا مدا ر باراک اوبا ما کے چیلنچ کا عملی جواب دے کر انہیں لا جواب کر دیا ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ"ٹیوٹر" پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تو ساتھ ہی ایک ویڈیو فوٹیج بھی پوسٹ کردی جس میں اپنی اہلیہ کو چیلنج کیا کہ وہ مشہور باکسرمحمد علی کلے کی طرح باکسنگ اور ویٹ لفنٹک کا مظاہرہ کرے، تتلی کی طرح اڑے اور شہد کی مکھی کی طرح ڈنگ مار کردکھائے"۔

اوباما اور ان کی اہلیہ کے درمیان ورزش کے لیے ایک دوسرے کو ہدایات دینے کا سلسلہ پچھلے سال اس وقت شروع ہوا جب صدر اوباما کی ایک ویڈیو فوٹیج منظرعام پرآئی۔ اس فوٹیج میں صدراوباما اور ان کے نائب جون بائیڈن کو وائیٹ ہاؤس کیکوریڈور میں چہل قدمی کرتے اور ورزش کرتے دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

صدر اور نائب صدر کی اس فوٹیج سے بھی بہت پہلے میشل اوباما بچوں میں موٹاپے کی روک تھام اور صحت مند رہنے کے لیے "Lets me Move" کے عنوان سے ایک مہم شروع کرچکی تھیں۔

انہوں نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے شوہرکو بھی رضاکارانہ طورپر اس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔حال ہی میں صدر اوباما کی جانب سے خاتون اول کی اس مہم کے پانچ سال پورے ہونے پر اْنہیں مبارک باد بھی پیش کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس مہم کی خاطر پانچ اقسام کی ورزش کرچکے ہیں۔ ورزش میں وہ باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ بھی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کو "اب آپ اس بارے میں کیا کریں گی" کے الفاظ میں چیلنج کیا۔

اس کے چند ہی روز بعد ایک دوسری فوٹیج منظرعام پرآئی جس میں میشل اوباما کا جواب تھا۔ یہ جواب الفاظ کے بجائے عملی تھا جس میں انہوں نے محمد علی کلے ہی کی طرح باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، رسی پھلانگنے، جاگنگ اور اچھل کود کا مظاہرہ کیا تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ نے بھی صدر باراک اوبامااور میشل اوباما کے درمیان ورزش کے حوالے سے ہونے والے مقابلے کو کافی اہمیت دی ہے اور کہا ہے کہ یہ مقابلہ دراصل میشل اوباما کی صحت اور "فٹنس" سے متعلق جاری مہم کو عوام الناس تک پہنچانے کا حصہ ہے۔