کراچی ،سانحہ صفورا چورنگی کی تفتیشی ٹیم کا سر سید یونیورسٹی کا دورہ ،ملزم کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا

جمعہ 22 مئی 2015 06:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)کراچی میں سانحہ صفورا چورنگی کی تفتیشی ٹیم نے سر سید یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ملزم کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا ہے جبکہ ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سانحہ صفورا کی تفتیشی ٹیم نے سر سید یونیورسٹی میں رجسٹرار سے ملاقات کی اور کچھ اساتذہ سے بھی معلومات لیں۔ تفتیشی ٹیم نے سانحہ صفورا کے ملزم محمد اظہرعشرت کا یونیورسٹی سے تمام ڈیٹا حاصل کر لیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر وحید الرحمان کے قتل کی تفتیشی ٹیم نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر سے ملاقات کی ٹیم نے پانچ اساتذہ کے بیانات بھی قلمبند کئے تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ وحید الرحمان اور شکیل اوج کے قتل میں مماثلت لگتی ہے

متعلقہ عنوان :