پیپلزپارٹی کے وفد کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملا قات ، اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں

جمعہ 22 مئی 2015 06:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے ملاقات کی ہے اور 2013 عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ اور منظور حسین نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب سے درخواست کی ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق تفصیلات دی جائیں ۔

جوڈیشل کمیشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھی فریق ہے جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کے لئے پی پی پی کے پاس بھی معلومات ہونا ضروری ہیں ۔ ہمیں بھی بیلٹ پیپرز کی تعداد بتائی جائے ۔