پی سی بی نے 29کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فہرست مرتب کرلی،کھلاڑیوں کو اے ،بی اور سی کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے، سعید اجمل کو اے کیٹیگری سے ڈراپ کر کے بی کیٹیگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ،مصباح الحق،شاہدآفریدی،اظہرعلی،محمد حفیظ،یونس خان اور سرفراز احمد کو اے کیٹیگری میں شامل، حتمی منظوری چیئرمین زمبابوے سیریز کے بعد دینگے

جمعہ 22 مئی 2015 06:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے29کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کے لئے فہرست مرتب کر لی۔ عالمی شہرت یافتہ اسپن باوٴلر سعید اجمل کو اے کیٹیگری سے ڈراپ کر کے بی کیٹیگری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی حکام کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے انتیس کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ کھلاڑیوں کو اے ،بی اور سی کیٹیگری میں شامل کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق،شاہدآفریدی،اظہرعلی،محمد حفیظ،یونس خان اور سرفراز احمد کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔باوٴلنگ ایکشن کلیئر کرنے کے بعد تسلی بخش کارکردگی نہ دکھانے پر سعید اجمل کو اے کیٹیگری سے نکال کر بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ وہاب ریاض،عمراکمل،احمد شہزاد،عمرگل،جنید خان، محمدعرفان،سہیل تنویر،ذوالفقاربابر اور راحت علی کو بی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ احسان عادل،حارث سہیل،سمیع اسلم،بابراعظم،سہیل خان، محمدرضوان،عمران خان کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان زمبابوے سیریز کے بعد کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کی حمتی منظوری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :