کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتارایک سو چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

جمعہ 22 مئی 2015 06:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتارایک سو چھ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت نے بائیس مئی کو گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے روبرو ایک سو چھ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت کی ہدائت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں پیش کی گئیں تو عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہ پولیس نے سیاسی دباو پرراہ گیروں اور مہمانوں کو بلا جواز اس مقدمے میں خانہ پری کرنے کے لئے پھنسا دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت بائیس مئی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔