گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں 3 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی، 2کی سزا موخر

جمعہ 22 مئی 2015 06:26

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان میں 3 قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی، تفصیلا ت کے مطا بق سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم اعجاز نے 1998میں 1شخص کو قتل کیا تھا، جبکہ ایک اور مجرم کی پھانسی 3روز کے لیے موخر کردی گئی ہے، مجرم امجد نے 1999میں معمولی تکرار پر 1شخص کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 1مجرم کو پھانسی دیدی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق مجرم شوکت مسیح نے2000 میں 1شخص کو قتل کیا تھا جبکہ سزائے موت کے ایک اور مجرم کی پھانسی روک دی گئی ہے، مجرم عابد کی پھانسی ہائیکورٹ کے حکم پرموخر کی گئی ہے، مجرم عابد کے ورثا نے ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائرکی تھی۔ دوسری جانب ملتان سینٹرل جیل میں بھی سزائے موت کے 1قیدی کو پھانسی دیدی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق جرم عباس نے 1998میں زمین تنازع پر اپنے چچا اور ان کے بیٹے کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :