جاوید ہاشمی ابھی مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ،نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ کیا،شاہ محمود قریشی کا پریس کانفرنس میں جواب

جمعہ 22 مئی 2015 06:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کی شب اپنی پریس کانفرنس کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے ملک عامر ڈوگر سے ہارنے کے بعد ملک عامر ڈوگر کو مبارکباد دی تھی اور نتائج کو تسلیم کیا تھا مگر کیا آج آپ مخدوم جاوید ہاشمی کو مبارکاب دیتے ہیں کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی ابھی مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے لہٰذا انہوں نے خاموشی اختیار کی اور جاوید ہاشمی کو مبارکباد دینے سے گریز کیا