اسامہ بن لادن نے ” مدینہ میں بھارتی بھائی “ سے بھاری رقم وصول کی تھی، امریکہ کی اسامہ بن لادن کے بارے میں جاری دستاویزات میں انکشاف

جمعہ 22 مئی 2015 06:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) امریکہ کی طرف سے اسامہ بن لادن کے بارے میں جاری کی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ القاعدہ رہنما نے ” مدینہ میں بھارتی بھائی “ سے بھاری رقم وصول کی تھی ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ڈائریکٹریٹ آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر اور ڈی اے این آئی نے اسامہ پر حملے کے دوران قبضہ میں لی جانیوالی دستاویزات کاایک پلندہ جاری کیا ہے جس میں سے ایک دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ ” مدینہ میں بھارتی بھائی “ اسامہ کا فنانسر تھا جس نے بن لادن کو مئی اور جولائی میں دو بار لاکھوں روپے بھیجے دستاویزات کے مطابق مدینہ میں بھارتی بھائی نے مئی 2009ء میں اسامہ 292400پاکستانی روپے اور جولائی 2009ء میں 35,000 پاکستانی روپے بھیجے واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی بھارتی اسامہ کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :