انوراگ کشپ اور کالکی کوئیجلن ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے

جمعہ 22 مئی 2015 06:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)بھارتی ہدایتکار انوراگ کشپ اور ادکارہ کالکی کوئیجلن قانونی طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔ ایک فیملی عدالت نے ان کی قانونی طور پر علیحدگی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ایک سال قبل دونوں اداکاروں نے غیر رسمی طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی قانونی کارروائی کرنا باقی تھا۔ کالکی اور انورراگ فلم ” ڈیو- ڈی “ میں کام کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور 30 اپریل 2011ء کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم شادی کے کچھ عرصے میں ہی دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے اور بالآخر طلاق تک آ پہنچی۔