سپورٹس کمپلیکس میں انٹرویوکے لئے آئے ہزاروں امیدوار اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گئے

جمعہ 22 مئی 2015 06:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں انٹی نارکوٹکس کے تقرری ٹیسٹ کے لئے آئے ہزاروں امیدوار اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹی نارکوٹکس کی تقرری کے لئے پورے پنجاب سے تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد نے رسمی ٹیسٹ کے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس آئے جہاں ٹیسٹ ہال میں انتظامیہ نے امیدواروں کو اپنے ہمراہ موبائل فونز امتحانی ہال میں لے جانے سے منع کر دیا تاہم اس حوالے سے امتحانی مرکز کے باہر کوئی ایسا سیل قائم نہیں کیا گیا تھا کہ جہاں امیدوار اپنے موبائل بطور امانت رکھوا سکیں تاہم ہزاروں امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کے لئے سپورٹس کمپلیکس میں موجود کینٹین میں اپنے موبائل فون جمع کروا دیئے جس کے عوض میں کینٹین مالکان نے امیدوار سے 50 سے 100چارج کئے تاہم ٹیسٹ کے ختم ہونے کے بعد کینٹین مالک موبائل کی واپسی کے عمل کو ایڈجسٹ کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث جس امیدوار کے پاس جو موبائل ہاتھ آیا وہ لے اڑا ۔

چوری ہونے والے فونز میں زیادہ تعداد سمارٹ فونز کی ہے بعدازاں موبائل نہ ملنے پر امیدوارں نے کینٹین مالکان کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم متعلقہ تھانہ آبپارہ نے کینٹین مالکان کے خلاف سیکشن 406 کے تحت مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :