لاس اینجلس: خاتون عمارت کو بم سے تباہ کرنے کی دھمکی پر گرفتار

جمعہ 22 مئی 2015 06:48

لاس انجلیس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)امریکا ریاست لاس اینجلس میں رائبل فیڈرل بلڈنگ سے مشتبہ خاتون گرفتار۔ خاتون نے عمارت کو بم کے ذریعے تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 1خاتون بیگ کے ہمراہ فیڈرل بلڈنگ میں داخل ہوئی اور محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے بارے میں تشویش ظاہر کی، جس پر خاتون اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جس پر خاتون نے بتایا کہ اس کے بیگ میں دھماکا خیز مواد ہے، جس کا کنٹرول اس کے ہاتھ میں ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر عمارت کو خالی کرالیا اور پھر 3گھنٹوں کے بعد خاتون پر قابو پالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :