سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقع کی تحقیقاتی رپورٹ حقائق کے منافی ہے ، پرویز الہی،واقع میں ملوث ذمہ داران چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ،قتل کے کیسزاوراصل حقائق کبھی بھی چھپائے نہیں جاسکتے ،قتل کے کیسزہمیشہ ہی قتل کی ہی رہ پرجاتے ہیں ،جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان خرم نوازگنڈاپورنے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی پرمبنی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقع میں براہ راست وزیراعظم شامل تھے ،کیسے ان کوکلین چٹ مل گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 06:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقع کی تحقیقاتی رپورٹ حقائق کے منافی ہے ،واقع میں ملوث ذمہ داران چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ،قتل کے کیسزاوراصل حقائق کبھی بھی چھپائے نہیں جاسکتے ،قتل کے کیسزہمیشہ ہی قتل کی ہی رہ پرجاتے ہیں ،جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان خرم نوازگنڈاپورنے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی پرمبنی ہے ،سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقع میں براہ راست وزیراعظم شامل تھے ،کیسے ان کوکلین چٹ مل گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری پرویزالٰہی نے کہاکہ سانحے کے تین گھنٹے بعدمیں جائے وقوعہ پرپہنچاتوہرطرف خون ہی خون اورلاشیں بکھری پڑی نظرآرہی تھیں اوریہ بالکل وزیراعلیٰ کے گھرکے سامنے پیش آیا۔

(جاری ہے)

گھنٹوں پرمحیط فائرنگ چلتی رہی ،لاشیں گرتی رہی اورصوبے کے وزیراعلیٰ کہہ رہاہے کہ ہمیں کوئی علم نہیں تھااتنے بڑے واقع کاصوبہ کے سربراہ کوعلم نہیں ہوتاہے توکس طرح چلایاجاتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بہت عرصے تک توایف آئی آردرج نہیں ہوتی تھی ،باوجوداس کے کہ ہائی کورٹ نے حکم دیااس کے باوجوددرج نہیں کرایاگیا،جب انہوں نے اسلام آبادکارخ کیاتب کچھ پیشرفت ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ جسٹس باقرکی رپورٹ ابھی تک منظرعام پرنہیں لائی جارہی ہے ۔پی آئی اے کے ترجمان خرم نوازگنڈاپورانے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن واقع کے وقت وزیراعظم ہاوٴس سے براہ راست ہدایات دی جاتی تھیں ،کس طرح ایک صوبے کے وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کوعلم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں دوکرنل نے اپنے اپنے اختلافی نوٹ لکھے ہیں ان کوشائع نہیں کیاگیا،اس کے علاوہ جسٹس باقرکی رپورٹ ہے وہ بھی شائع نہیں کررہے ہیں ،جے آئی ٹی کی رپورٹ محض پک اینڈچوزپرمبنی رپورٹ ہے ۔سابق وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاکہ جسٹس باقرکی رپورٹ کوچھپانادرست بات نہیں ہے ،جے آئی ٹی کی رپورٹ ماننے سے وہ انکاری ہیں ،توہم اپنے سامنے قرآن رکھ کرقسم کھانے کوتیارہیں کہ اس میں ہماراکوئی عمل دخل نہیں تھا۔

تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجازچوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشکلات پیداکردیگا۔اگران کاپرسان حال نہیں کیاگیاتوحکومت چلانے کیلئے مظلوم اورسانحہ ماڈل ٹاوٴن کے متاثرین کی جانب سے ردعمل سامنے آسکتاہے ۔اگرحکومت کی نیت صاف ہے تومتاثرین کی مرضی کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں انہیں شامل کرکے شفاف تحقیقات دوبارہ شروع کردیں