ذہنی امراض میں مبتلا لوگ تین گنا زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں ،تحقیق

ہفتہ 6 جون 2015 08:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)ایک نئی تحقیق میں یہ انکشا ف ہوا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا لوگ عام لوگوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں صحت عامہ کے ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے۔ تحقیق کے مطابق ذہنی امراض کے مراکز میں 64 فیصد مریض تمباکو نوشی کے بغیر نہیں رہ سکتے جبکہ عام لوگوں میں ایسے افراد کا تناسب صرف 14 فیصد ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ذہنی امراض کے شکار افراد عام لوگوں کے مقابلے میں دس سے 20 سال پہلے مر جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ذہنی مریضوں میں زیادہ سگریٹ نوشی بتائی گئی ہے۔