پارلیمنٹ ہاؤس کی دو لفٹس خراب ہوگئیں،ملازمین اور اراکین پارلیمنٹ پھنس گئے

ہفتہ 6 جون 2015 08:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) پارلیمنٹ ہاؤس کی دو لفٹس خراب ہوگئیں، کئی ملازمین اور اراکین پارلیمنٹ لفٹ میں کچھ دیر تک پھنسے رہے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے مین راستے کے اندرموجود تین لفٹس میں سے دو لفٹس خراب ہوگئی تھیں اور لفٹ نمبر 2 میں پارلیمنٹ کے ملازمین اور اراکین پارلیمنٹ کچھ دیر تک پھنسے رہے بعد میں مکینک کو بلوا کر پارلیمنٹرین اورملازمین کو باہر نکالا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب لفٹس پر گزشتہ کئی مہینوں کے دوران خطیر رقم خرچ کی گئی ہے مگر پھر بھی حالت بہت نہ ہوسکی اور اکثر لفٹس کے خراب ہونے کی شکایات آتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :