عبیرہ قتل کیس : ملزم فاروق کی درخواست ضمانت منظور‘ ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

ہفتہ 6 جون 2015 08:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاویدرانا نے عبیرہ قتل کیس میں ملوث ملزم فاروق کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاہے ملزم کے خلاف عظمیٰ راؤعرف طوبیٰ سے مل کر ماڈل عبیرہ کو قتل کرکے اس کی لاش کو سیالکوٹ کی بس میں رکھنے کے الزام میں تھانہ شیرا کوٹ میں مقدمہ درج تھاگزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :