نئی دہلی، سونے کی سمگلنگ کا الزام ،جدہ ائیر پورٹ پر ائیر انڈیا فلائٹ کا ممبر گرفتا ر ، حراست میں لئے جانے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ترجمان ائیر انڈیا

ہفتہ 6 جون 2015 08:54

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء ) جدہ ائیر پورٹ حکام نے سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں ائیر انڈیا فلائٹ کے ایک کیبن عملے کے ممبر کو حراست میں لے لیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جدہ ائیر پورٹ حکام نے ائیر انڈیا فلائٹ کے کیبن عملے کے ایک ممبر پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے کیبن کریو کو سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا ہے ذرائع نے گزشتہ روز نئی دہلی میں بتایا کہ واقعہ گزشتہ صبح اس وقت پیش آیا جب ائیر انڈیا نے 11کریو ممبر کے ساتھ 12 ویں کریو ممبر کو بھی سفر کرنے کے لئے مجبور کیا گیا تاہم ائیر انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا بعدازاں ترجمان ائیر انڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ان کے ایک کینب کریو کو حراست میں لیا گیا اور حراست میں لئے جانے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اصل وجہ معلوم ہونے کے بعد ہی کوئی کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :