سائبر کرائم کا ملزم چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ہفتہ 6 جون 2015 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) اسلام آباد کی سول عدالت نے سائبر کرائم کے ملزم شہزاد علی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ ملزم پر آ ن لائن کاروبار کے نام پر 9لاکھ کے فراڈ کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد کے سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے سائبر کرائم کے ملزم شہزاد علی کو آ ن لائن کاروبار کا جھانسہ دیکر نو لاکھ روپے کے فراڈ کے الزام میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

محسن رضا نامی ایک شخص نے شہزاد علی کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ اس شخص نے آ ن لائن کاروبار کا جھانسہ دیکر نو لاکھ روپے ہتھیا لئے جس پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر فضل مبوا شہزاد علی پر سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرکے جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے عدالت پیش کیا اور عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔