وفاقی حکومت نے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے نویں بار عوام کو خوشخبری سنا دی ، عوام 2017ء تک صبر کریں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 6 جون 2015 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے نویں بار عوام کو خوشخبری سنا دی اور عوام کو 2017ء تک صبر کرنے کو کہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں اور صرف دو سال مزید بجلی بحران کے خاتمے کا انتظار کریں 2017ء میں بجلی بحران ختم ہوجائے گا ۔ یہ وزیراعظم نواز شریف ، شہباز شریف کے بعد اب وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے بجلی بحران کے خاتمے کی خوشخبری نویں بار سنائی گئی ہے جو اس سے قبل بھی پوری نہیں ہوسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :