بھارت: سومنات کے مندر میں غیر ہندووٴں کے داخلے پر پابندی

ہفتہ 6 جون 2015 08:54

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء )بھارتی ریاست گجرات میں سومنات کے مندر میں غیر ہندووٴں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ صرف خصوصی اجازت سے مندر میں داخل ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

مندر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ مندر ہندووٴں کی مقدس زیارت گاہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔ غیر ہندووٴں کو مندر میں داخلے کیلئے جنرل منیجر کے دفتر سے اجازت حاصل کرنا ہو گی اور بتانا ہو گا کہ وہ کیوں مندر میں جانا چاہتے ہیں۔ سومنات مندر کا انتظام چلانے والے ٹرسٹ میں حکمران جماعت بی جے پی کے سرکردہ رہنما شامل ہیں۔ جن میں وزیر اعظم نریندر مودی، ایل کے ایڈوانی اور کیشو بھائی پٹیل بھی ہیں