اسلام آباد، مولانا اورنگزیب فاروقی گرفتار،اہلسنت والجماعت کے جڑواں شہروں میں مظاہرے، ایکسپریس وئے ،کشمیر ہائی وے سمیت راولپنڈی کی متعددسڑکوں کی بندش سے شہروں کو شدید مشکلات کا سامنا جڑواں شہروں کی پولیس بے بس نظر آئی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری مری میں متنازع تقریرکے باعث درج ایف آئی آر کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، ذرائع

ہفتہ 6 جون 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء)اہلسنت والجماعت( اے ایس ڈبلیو جے )کے مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری،جڑواں شہروں میں مظاہرے ایکسپریس وئے ،کشمیر ہائی وے سمیت راولپنڈی کی متعددسڑکوں کی بندش سے شہروں کو شدید مشکلات کا سامنا جڑواں شہروں کی پولیس بے بس نظر آئی ۔خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق اہلسنت والجماعت( اے ایس ڈبلیو جے )کے مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری مری میں متنازع تقریرکے باعث درج ایف آئی آر کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولانا کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک ذاتی ٹرپ پر سفر کررہے تھے۔ پارٹی کے مرکزی صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے ایک دن قبل مری میں ایک ریلی میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف راولپنڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق اورنگزیب فاروقی کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا۔تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات ناحال معلوم نہیں ہوسکیں۔انھوں نے بتایا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی دو روز قبل کراچی سے اسلام آباد آئے تھے۔مولانا اورنگزیب فاروقی کی گرفتاری کے بعد جڑواں شہروں راولپنڈی۔اسلام آباد میں احتجاج شروع کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :