سیشن عدالت نے سابق کرکٹر عمران نذیر کو میڈیا پر بیان جاری کرنے سے روک دیا

ہفتہ 6 جون 2015 08:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) سیشن عدالت نے سابق کرکٹر عمران نذیر کو میڈیا پر کسی قسم کا بیان جاری کرنے سے روکتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف زبان بندی میں توسیع کرتے ہوئے عمران نذیر سے تحریری جواب طلب کر کے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شفیق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عمران نذیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کیس کی تیاری کے لیئے وقت دیا جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے عمران کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کوئی بھی بیان دینے سے بھی روک دیا ہے۔یاد رہے کہ عمران نذیر کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :