وزیر داخلہ نے وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران ڈیسک نہ بجایا

ہفتہ 6 جون 2015 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2015,16کے ترقیاتی بجٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے ”ڈیسک “نہ بجایا قومی اسمبلی میں مغرب کی آذان کی آواز سن کر نماز کے لیے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر کے دوران متعدد بار ڈیسک بجانے کے لیے ازخود کہا مگر وزیر داخلہ نے پوری تقریر کے دوران ڈیسک نہ بجایا ۔