امید ہے اگلے سال بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان آئینگی ، شہریار خان ،زمبابوے ٹیم مطمئن ہوکر گئی ، سیریز سے پاکستان کو فائدہ ہوا ، آئی سی سی نے بھی سراہا ،کراچی میں فسٹ کلاس گراؤنڈ بنارہے ہیں ، جلد کرکٹ اکیڈمی بھی بنائی جائے گی ، پریس کانفرنس

ہفتہ 6 جون 2015 08:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اگلے سال بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرینگی ،زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان سے مطمئن ہوکر واپس گئی ، سیریز سے پاکستان کو فائدہ ہوا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی سیریز سے پاکستان کو فائدہ ہوا سیریز کے انعقاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے مبارکباد کا پیغام ملا جبکہ آسٹریلیا نے بھی پاکستان میں گراؤنڈ آباد ہونے پر مبارکباد دی ہے دورے کے دوران میڈیا کا کردار بھی مثالی رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ساتھ دیگر ممالک کے آفیشل بھی آئے تھے ۔ چیئرمین پی سی بی نے کراچی میں فسٹ کلاس گراؤنڈ بنارہے ہیں جبکہ بہت جلد کرکٹ اکیڈمی بنائی جائے گی جو آئی سی سی کے معیار کے مطابق ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ میچز کروائیں جائینگے ۔