ملتان سے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد شاہ محمود قریشی کی سیاست پرسوالیہ نشان لگ گیا، جاوید ہاشمی، خیر پختوانخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف نے پر تمام سیاسی جماعتیں کی انگلیاں ا ٹھ رہی ہیں دھاندلی سے الیکشن جیتنے کی کوشش کے باوجود ان کے امیدواروں کوشکست ہوئی، وقت آنے پر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنوں گا تاحال میری ہمدردیاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں پاکستان میں میاں نواز شیف سے بڑا کوئی سیاستدان نہیں نواز شریف جمہوریت پسند سیاستدان ہیں اور ایک محب وطن جمہوریت پسند لیڈر ہیں میں ان کے ملک دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،تحریک انصاف کامستقبل مجھے مخدوش نطر آ رہا ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 جون 2015 08:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 جون۔2015ء) مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملتان سے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد شاہ محمود قریشی کی سیاست پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے جبکہ خیر پختوانخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر تحریک انصاف نے پر تمام سیاسی جماعتیں کی انگلیاں اٹھا رہی ہیں جس سے یہ بات عیاں ہے کہ تحریک انصاف نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے خیبر پختون خواہ میں دھاندلی سے الیکشن جیتنے کی کوشش کی تاہم وہاں کے کئی اضلاع میں دھاندلی کے باوجود ان کے امیدواروں کوشکست ہوئی،تحریک انصاف کے وجود پر ہر طرف سے کئی طرح کے سولات اٹھ رہے ہیں وقت آنے پر کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنوں گا تاحال میری ہمدردیاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں پاکستان میں میاں نواز شیف سے بڑا کوئی سیاستدان نہیں نواز شریف جمہوریت پسند سیاستدان ہیں اور ایک محب وطن جمہوریت پسند لیڈر ہیں میں ان کے ملک دوست اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،تحریک انصاف کامستقبل مجھے مخدوش نطر آ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز امام بار گاہ زینبیہ نالہ ولی محمد پل ستری وٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ویر مذہبی امور و ممبر پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی نے کہا کہ میں نے باقاعدہ مخدوم جاوید ہاشمی کو آج اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے آج سے میں ان کے سر ہوں اور اپنی جماعت میں شمولیت کرواکرہی دم لونگا 1983سے میں ہاشمی صاحب کے ساتھ سیاست میں ہوں مخدوم جاوید ہاشمی مجاہد ے جمہوریت ہیں جب بھی پاکستان کی تاریخ مین جمہوریت بچانے کا ذکر آئے گا تو مخدوم جاوید ہاشمی کو سر فہرست رکھا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ اگر مخدوم جاوید ہاشمی نے ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کر لی تو یہ ان کا ایک بہتر فیصلہ تصور ہوگا، آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت اکثریت سے جیتے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زاہد بشیر قریشی،شفقت حسنین بھٹہ،طالب حسین پرواز،قسور علی شمسی ، صدر الدین گیلانی،خضر عباس جعفری،عمران مشہدی،حکیم خاور نعیم ودیگر موجود تھے۔بعد ازاں سابق صو بائی وزیرو ممبران پنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی اور سید حسین جہانیاں گردیزی امام بار گاہ محلہ شاہ گردیز گئے جہاں پر انہوں نے سید کونین حیدر گردیزی کی قل خوانی میں شرکت کی اور ان کے صاحبزادوں علی قاسم اور فضل حسین سے اظہار تعزیت کیا