Live Updates

لطیف کھوسہ نے پیرپگارا کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا

عمران خان کی جانب سے 2022 میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے پر جی ڈی اے کا شکریہ بھی ادا کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2024 16:38

لطیف کھوسہ نے پیرپگارا کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے پیرپگارا کو عمران خان کا پیغام پہنچا دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے جی ڈی اے سربراہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

عمران خان کی جانب سے 2022 میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے پر جی ڈی اے کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے انتخابات کے بعد سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی، جی ڈی اے نے ساتھ مل کر چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای)نے سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنے اور16 فروری کو حیدرآباد بائی پاس پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پیرکوکراچی میں پیر پگارا کی زیر صدارت جی ڈی اے کااجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری ہے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اجلاس میں سید صدرالدین شاہ، سید غوث علی شاہ، غلام مرتضی جتوئی، صفدر عباسی، لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عرفان اللہ مروت بھی شریک ہوئے۔

جی ڈی اے اجلاس کے بعد پیرصاحب پگارا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو الیکشن ہوا بدترین حکومت کے بعد بھی یہ نتائج آئے ایسے الیکشن مسترد کرتے ہیں یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو مجھے کہا گیا زرداری کے ساتھ الائنس کر لو فنکشنل لیگ کو دو تین ایم این اے اور ایم پی اے مل جائیں گے، کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات