مسجد الحرام میں پہلے عشرے کے دوران 80 لاکھ افراد نے عبادت کی، دوسرے عشرے میں بھی یہی تعداد رہی ، تیسرے عشرے میں تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان

بدھ 8 جولائی 2015 09:49

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء) مسجد الحرام میں پہلے عشرے کے دوران 80 لاکھ افراد نے عبادت کی جبکہ اگر دوسرے عشرے میں بھی اتنے ہی لوگوں نے عبادت کی تو دوسرے عشرے کے اختتام تک عبادت گزاروں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیسرے عشرے میں طاق راتوں اور شب قدر ہونے کے سبب صرف ستائس ویں شب میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد عبادت کرتے ہیں۔