الیکشن کمیشن نے 2013 اور 2014 میں سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں،ایم کیو ایم 21 کروڑ 88لاکھ آمدنی کے ساتھ امیر ترین جماعت ، پاکستان عوامی تحریک کی آمدن صرف آٹھ لاکھ اور اخراجات 30 لاکھ سے زائد رہے

بدھ 8 جولائی 2015 09:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء )الیکشن کمیشن نے 2013 اور 2014 کے سال میں سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں ، اکیس کروڑ اٹھاسی لاکھ آمدنی کے ساتھ ایم کیو ایم امیر ترین جماعت جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی آمدن صرف آٹھ لاکھ اور اخراجات 30 لاکھ سے زائد رہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 21 کروڑ 88 لاکھ ا?مدنی کے ساتھ ایم کیو ایم امیر ترین جماعت رہی ، ایم کیو ایم کا موقف ہے کہ اس میں سے 21 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار روپے چندے سے حاصل کیے جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی آمدنی 1 کروڑ 67 لاکھ 93 ہزار روپے اور اخراجات 3 کروڑ 7 لاکھ ہیں۔

ن لیگ کے کل اثاثوں کی مالیت 7 کروڑ 47 لاکھ روپے ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی ا?مدنی 10 کروڑ 27 لاکھ 66 ہزار اور اخراجات 16 کروڑ 17 لاکھ روپے رہے۔تحریک انصاف کے اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کی اس میں آمدن 1 کروڑ 45 لاکھ روپے اور اخراجات 2 کروڑ54 لاکھ روپے دکھائے گئے۔ جماعت اسلامی کی آمدن 76 لاکھ 33 ہزار روپے اخراجات 71 لاکھ دس ہزار روپے رہے ، پاکستان عوامی تحریک کی سالانہ آمدن 8 لاکھ جبکہ اخراجات 30 لاکھ سے زائد رہے۔