بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20میں بھی شکست ، جنوبی افریقہ نے بنگال ٹائیگرز کو 31رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0سے جیت لی ،170رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 138رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، ، سومیا سرکار 37نز بنا کر نمایاں رہے ،ناصر حسین نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ڈی کوک 44، اے بی ڈویلیئرز 40رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ ایبٹ ، لی اور فنگیسو نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، لی کو میچ اور فاف ڈوپلیسی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

بدھ 8 جولائی 2015 09:01

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے مابین ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے دو میچوں کی یہ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 138 رنز بنا کر 19.2 اوورز میں آوٹ ہوگئی، لی کو میچ اور فاف ڈوپلیسی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170رنز بنائے ، ڈی کوک 44، اے بی ڈویلیئرز 40رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جواب میں بنگلہ دیش کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا اور ٹیم کو 46 رنز کا آغاز دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمیم اقبال کو آوٴٹ کر کے پارنل نے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلوائی۔ 55 کے سکور پر بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ گری جب سومیا سرکار 37 رنز بنانے کے بعد سٹمپ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں گری جب شکیب الحسن 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد 11ویں اوور میں صابر رحمان بھی ایک ہی رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ 11ویں اوور کی اگلی ہی گیند پر مشفق الرحیم بھی پویلین لوٹ گئے۔ 12ویں اوور میں ناصر حسین بغیر کوئی بنائے آوٹ ہوگئے۔10 رنز بنا کر لتن داس بھی کریز پر زیادہ وقت نہ گزار سکے۔ مشرفی مرتضیٰ نیجاریحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر وہ آٹھ گیندوں پر 17 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

مصتفیض الرحمان اور رونی تعلقدار میچ کے آخری اوور میں کائل ایبٹ کا نشانہ بنے۔ اس سے قبل ساؤتھ افریقہ نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔جنوبی افریقی اوپنرز ابراہم ڈی ویلیئرز اور ڈی کاک نے اپنی ٹیم کو دس اوورز میں 95 رنز کا آغاز دیا۔تاہم اس کے بعد دو اوورز میں جنوبی افریقہ کی تین وکٹیں گریں جس سے رنز بنانے کی رفتار کچھ کم ہوئی۔

آوٴٹ ہونے والے پہلے بلے باز کوئنٹن ڈی کاک تھے جو 31 گیندوں پر 44 رنز بنا کر عرفات سنی کی وکٹ بنے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کے سپرد کی گئی ہے اگلے اوور میں ناصر حسین پہلے جے پی ڈومینی اور پھر ڈی ویلیئرز کو پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔جنوبی افریقہ کو چوتھا نقصان 18ویں اوور میں ہوا جب ڈوپلیسی 16 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔

آخر میں رائلی روسو اور ملر نے جارحانہ انداز میں کھیل کر ٹیم کو ایک اچھے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی اور جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا کی جگہ لیگ سپنر ایڈی لی نے اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔بنگلہ دیش نے سہاگ غازی کی جگہ رونی تعلقدار کو کھلایا اور یہ رونی کا بھی ڈیبیو میچ تھا۔اس نے میرپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں کپتان فاف دوپلیسی کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 52 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :