پشاور ، سرکاری اسلحے کی خریداری میں خردبرد کا الزام سابق آئی جی پولیس ملک نوید سمیت 2 افراد پر فرد جرم عائد، گواہا ن بیان قلمبند کرانے کے لئے 9 ستمبر کو طلب

بدھ 8 جولائی 2015 09:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن ۔8 جولائی۔2015ء) پشاور کی احتساب عدالت نے سرکاری اسلحے کی خریداری میں خردبرد کے الزام میں سابق آئی جی پولیس ملک نوید سمیت 2 افراد پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے لئے 9 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز احتساب عدالت پشاور میں صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑ’ اسلحہ سکینڈل کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی ہے جس میں آئی جی ملک نوید اور بجٹ آفیسر جاوید سمیت 2 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے احتساب عدالت نے ریفرنس کے تمام پہلو کا جائزہ لینے کے بعد سابق آئی جی پی ملک نوید اور بجٹ آفیسر جاوید خان 2 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور عدالت نے مقدمہ میں نامزد گواہوں کو بھی بیان قلمبند کروانے کے لئے 9 ستمبر کو طلب کر لیا ہے واضح رہے کہ سابق آئی جی پی ملک نوید کے خلاف سرکاری اسلحہ خریداری میں 2 ارب 36 کروڑ روپے کا الزام ہے اور اس کیس میں دیگر سابق آئی جی پیرز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :